کورونامثبت شرح5.4فیصدریکارڈ‘ مزید27افراد چل بسے

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مثبت کیسز کی شرح 5.4 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس نے 27 افراد کی جان لے لی جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 29,828 ہو گئی۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2597 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4,96,134، سندھ میں 560,036، خیبرپختونخوا میں 211,112 اور بلوچستان میں 216,112 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گلگت بلتستان میں 35,111، اسلام آباد میں 11,246، اسلام آباد میں 133,277 اور آزاد کشمیر میں 42,042 کیسز رپورٹ ہوئے۔