مشکل کیچ پکڑنے کی کوشش‘سٹیوسمتھ سرکے بل گرکر بیہوش

کولمبو:(لیڈرنیوز)سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں مشکل کیچ لینے کے بعد آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ سر کے بل گر کر بے ہوش ہوگئے۔سڈنی کرکٹ گراو¿نڈ میں سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ کے سپر اوور میں مہیش تھکشنا نے سٹیونز کی تیسری گیند پر ایک زوردار ہٹ لگایا تو ڈیپ مڈ وکٹ پر فیلڈنگ کرتے ہوئے سٹیو سمتھ نے گیند کو حد سے باہر ہوا میں اچھال دیا اور اسے پکڑنے کی کوشش کی.اسٹیو اسمتھ کیچ کرنے میں ناکام رہے لیکن انہوں نے گیند کو باو¿نڈری کے اندر پھینکا اور یقینی چھکا بچا لیا۔ تاہم اس کوشش کے دوران وہ خود پر قابونہ رکھ سکے اور بے ہوش ہو گئے۔اسٹیو اسمتھ انجری کے باعث سری لنکا کے خلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہوگئے ہیں اور آفیشلز ان کے دورہ پاکستان کے حوالے سے پریشان ہیں۔