وزیراعظم کا ایف سی‘رینجرزکی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کا اعلان

نوشکی:(لیڈرنیوز)وزیراعظم نے ایف سی اوررینجرزکی تنخواہوں میں15 فیصداضافے کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اعتمادہے پاکستان میں کسی قسم کی دہشتگردی کامیاب نہیں ہوسکتی،ہمیں اپنے جوانوں پرپورااعتمادہے،پوری دنیامیں مہنگائی کاسیلاب آیاہواہے،پورااحساس ہے ہماراتنخواہ دارطبقہ تکلیف میں ہے،پوری کوشش ہے لوگوں کی آمدنی میں اضافہ کریں،عالمی سطح پرتیل مہنگاہونے سے پوری دنیاپراثرات آتے ہیں،جیسے جیسے معیشت بہترہوگی،تنخواہوں میں اضافہ کرتے جائیں گے،نجی سیکٹراپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرے،کسی حکومت نے اتنے فنڈزبلوچستان میں نہیں لگائے جتنے ہم نے لگائے،دہشتگردی کے واقعہ کی چین میں خبر ملی،اپنی قوم کیلئے جان دینے والوں کاخاص رتبہ ہوتاہے،غیرملکی قوتیں پاکستان کوتقسیم کرناچاہتی ہیں،بلوچستان میں اتنی ترقی ہوگی کہ دہشتگردوں کی کوئی بات نہیں سنے گا،سی پیک کے اگلے فیزمیں سب سے زیادہ فائدہ بلوچستان کوہوگا،زراعت کے شعبہ میں چین ہماری پوری مددکررہاہے۔قبل ازیں چینی میڈیاکو انٹرویو دیتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیرپاکستان اوربھارت کے درمیان اہم تنازع ہے،پاکستان اورچین کی دوستی منفردہے،پاک چین دوستی ہرمشکل میں توقعات پرپوری اتری،ہمارے مستحکم تعلقات کی وجہ سے پورے خطے میں امن ہے، سی پیک بیلٹ اینڈروڈمنصوبے کافلیگ شپ منصوبہ ہے،سی پیک کاپہلامرحلہ مواصلاتی رابطوں اورتوانائی منصوبوں پرمشتمل تھا،اب ہم سی پیک کے دوسرے مرحلے میں داخل ہورہے ہیں،خطے میں تمام سیاسی اختلافات مذاکرات سے حل ہونے چاہئیں،افغانستان کوایک سنگین انسانی بحران کاسامناہے،افغانستان کازیادہ ترانحصارغیرملکی امدادپرہے،افغانستان کے عوام نے40سال جنگ کے سواکچھ نہیں دیکھا،دنیا نے افغانستان کے مالی اثاثے منجمدکردیئے،پہلی بارافغانستان میں امن کوایک موقع ملاہے،افغانستان میں غربت،بھوک اورقحط کا خدشہ ہے،بیرونی امدادکے منجمدہونے سے افغان حکومت کوبحران کاسامناہے،سب کوافغان عوام کی مددکیلئے آگے آناچاہیے،پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سب سے زیادہ نقصان اٹھایا،توقع ہے ہم اس مسئلے کوبات چیت سے حل کرلیں گے،ہمیں اپنے اختلافات سیاسی بات چیت سے حل کرنے چاہئیں،چینی کمپنیوں کیساتھ مفاہمتی یادداشتوں پردستخط ہوچکے،زراعت،صنعت،آئی ٹی پرتوجہ دی جائےگی،پاکستان میں آبادی کی ضروریات پوری کرنے کیلئے غذائی تحفظ ضروری ہے،چین نے کوروناکے دوران پاکستان کی مددکی،ویکسین فراہم کی،کوروناکے دوران ہم نے چین کے تجربات سے بھی سیکھا،دنیاایک اورسردجنگ کی متحمل نہیں ہوسکتی،دنیاکوایسے ماحول میں نہیں جاناچاہیے جہاں وہ 2حصوں میں تقسیم ہوجائے،امریکااورچین کوقریب لانے کیلئے 1970کاکرداراداکرناچاہتے ہیں،امریکی وزیرخارجہ کاچین کادورہ پاکستان کی کوششوں سے ہوا،میری اولین ترجیح 22 کروڑعوام کی فلاح ہے،خوشحالی کابراہ راست تعلق امن واستحکام سے ہے۔