واشنگٹن:(لیڈرنیوز)یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر امریکا میں پاکستانی سفارت خانے نے سیمینار کا انعقاد کیا۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ مقبوضہ وادی میں قابض بھارتی فوج کے بدترین جبر نے وادی میں انسانی حقوق کے حوالے سے المیہ پیدا کر دیا ہے۔مقررین نے بھارت کے زیر قبضہ کشمیر میں کالے قوانین کو فوری واپس لینے، فوجی محاصرہ ختم کرنے اور اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنے کی کوششوں کو ترک کرنے کا مطالبہ کیا۔ میڈیا پر پابندیاں ہٹائی جائیں اور قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ دنیا بھارت کو مجبور کرے کہ وہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق 75 سال سے زیر التوا مسئلہ کے حل کے لیے بامعنی اقدامات کرے۔
یوم یکجہتی کشمیر‘امریکہ میں پاکستانی سفارتخانے میں سیمینار کا انعقاد



















