کراچی:(لیڈرنیوز)سابق فاسٹ بولر وقار یونس نے سلیکٹرز کو شان مسعود کی کارکردگی کا نوٹس لینے کا مشورہ دے دیا۔سابق کپتان اور کوچ وقار یونس نے ٹویٹ کیا کہ '26، 83 اور اب 156 کے اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ 88 رنز، یہ تو شروعات ہے، گزشتہ سال شان کی اوسط 30 اور اسٹرائیک ریٹ 146 تھا، سلیکٹرز توجہ دیں، عمرکے ساتھ ساتھ شان مسعود سمجھدار ہوتا جا رہا ہے۔
وقار یونس کا سلیکٹرز کو شان مسعود کی کارکردگی کا نوٹس لینے کا مشورہ

















