سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے ملک کو نقصان پہنچایا‘ عثمان بزدار

لاہور:(لیڈرنیوز)وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں نے ملک کو شدید نقصان پہنچایا۔  ڈیرہ غازی خان میں عمائدین اور معززین سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت ایک لاکھ 30 ہزار افراد کو بھرتی کرے گی، امیدواروں کو عمر میں دو سال کی رعایت دی جائے گی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، نوکریوں کے پہلے مرحلے میں بھرتیوں کا اشتہار دیا گیا ہے۔ ملازمتوں کے امیدواروں کو زیادہ عمر میں 2 سال کی رعایت دی جائے گی، عمر میں 2 سال کی رعایت کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔مشیر حنیف پوتافی نے کہا کہ عاجزی اور فروتنی سے عوام کی خدمت کر رہے ہیں۔ پنجاب کے عوام خوش قسمت ہیں کہ عثمان بزدار جیسا مخلص وزیراعلیٰ ہے۔ ہے پنجاب حکومت کے ترجمان حسن خاور نے کہا کہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا دور پسماندہ علاقوں کی ترقی کا دور تھا۔