اسلام آباد:(لیڈرنیوز)ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے مزید 29 افراد جاں بحق ہوگئے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کی تشخیص کے لیے 64 ہزار 16 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 7978 میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔گزشتہ روز اس وبا نے مزید 29 افراد کی جان لے لی۔ جبکہ مثبت کیسز کی شرح 12.46 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ 1455 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
کورونامزید29زندگیاں نگل گیا‘7978نئے کیسز رپورٹ


















