حکومت جانے کی خبر چائے کی پیالی میں طوفان کے سوا کچھ نہیں

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)اسد عمر نے کہا ہے کہ حکومت جانے کی خبر چائے کی پیالی میں طوفان کے سوا کچھ نہیں۔ وزیراعظم اپنی مدت پوری کریں گے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے سربراہ اسد عمر نے کہا کہ ن لیگ میں ووٹ صرف نواز شریف کا ہے اور پی ٹی آئی میں عمران خان کو۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی نظام میں کسی حکومت کی کوئی گارنٹی نہیں، پی ڈی ایم کی پہلی تحریک پیالی میں طوفان ثابت ہوئی، پیالی میں طوفان واپس لانے کی کوشش کی جا رہی ہے، نواز شریف نااہل اور بیرون ملک ہیں لیکن وہ معلوم ہے کہ پارٹی نواز شریف کی ہے، شہباز شریف جو پاکستان میں ہیں وہ جانتے ہیں۔


#Asad Umar #news of the departure of the government is nothing but a storm in a cup of tea