بانی پاکستان کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقریب

کراچی:(لیڈر نیوز) بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناح کے یوم پیدائش کے موقع پر بانی پاکستان کے مزار پر پر وقار تقریب گارڈز کی تبدیلی کی ہوئی۔بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو قوم کی جانب سے سلامی دی گئی اور قومی ترانہ پڑھا گیا۔ کمانڈنٹ پی ایم اے میجر جنرل عمر احمد بخاری مہمان خصوصی تھے جنہوں نے پریڈ کا معائنہ کیا اور قائد اعظم محمد علی جناح کے مزارپر پھول چڑھائے۔ مہمانوں کی کتاب میں مہمان خصوصی نے تقریب کے اختتام پراپنے تاثرات قلمبند کئے۔یاد رہے کہ گارڈز کی تبدیلی کی تقریب مزار قائد پر سال میں تین بار 14 اگست، 6 ستمبر اور 25 دسمبر کو ہوتی ہے۔