اسلام آباد:(لیڈرنیوز) وزیراعظم کی زیرصدارت پنجاب کی سیاسی صورتحال پرکمیٹی کا اجلاس ‘خیبرپختونخوا اورپنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی حکمت عملی طے‘آئندہ انتخابات کیلئے پارٹی حکمت عملی سے متعلق اہم فیصلے‘وزیراعظم کی بلدیاتی الیکشن میں گزشتہ غلطیاں نہ دہرانے کی ہدایت‘عمران خان نے کہا کہ پارٹی امیدواروں کی ٹکٹس کا خود جائزہ لےکر فیصلہ کروں گا،وزیراعظم نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کو پارٹی کارکنان کومنظم کرنے کی ہدایت کی۔
















