کیاعامرخان نے فاطمہ ثناشیخ سے خفیہ شادی کرلی؟

ممبئی:(لیڈرنیوز) بالی ووڈ سپر اسٹار کے بارے میں خبریں گردش کر رہی ہیں کہ عامر خان نے ساتھی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ سے خفیہ شادی کر لی ہے۔بھارتی میڈیا پرگزشتہ ماہ شائع ہونے والی خبروں میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اداکارہ فاطمہ ثنا سے عامر خان تیسری شادی کریں گے اور اس کا باضابطہ اعلان اداکار اپنی نئی فلم لال سنگھ چڈھا کی ریلیز کے بعد کریں گے جو اپریل 2022 میں ریلیز ہوگی۔تاہم یہ خبر ایک بار پھر سامنے آئی ہے اور یہ خبر اس وقت آنا شروع ہوئی جب عامر اور فاطمہ کی ایڈیٹ شدہ تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں۔تصاویر میں صارفین نے دعویٰ کیا کہ یہ عامر خان کی شادی کی تقریب کی تصاویر ہیں جب کہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔تصویر دراصل عامر خان کی سابق اہلیہ کرن راو¿ کے ساتھ لی گئی تھی جس پر فوٹو شاپ کے ذریعے فاطمہ ثنا کی تصویر چسپاں کی گئی تھی۔


#Aamir Khan that he has secretly married fellow actress Fatima Sana Sheikh