عثمان خواجہ ڈانس کرکے شائقین کو محظوظ کرتے رہے

ایڈیلیڈ:(لیڈرنیوز)آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ ٹیسٹ میچ کے دوران ڈانس کرکے شائقین کو محظوظ کرتے رہے۔انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے دوران عثمان خواجہ رقص سے شائقین کو محظوظ کرتے رہے۔ اگرچہ وہ الیون کا حصہ نہیں تھے لیکن وہ چوتھے دن متبادل کے طور پر میدان میں آئے اور خاص طور پر انگلش تماشائیوں کی بارمی فوج کے سامنے ڈانس کیا۔اس کی فوٹیج فوری طور پر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جب کہ کینگرو کے پرستار اس ڈانس سے محظوظ ہوئے۔


#Usman Khawaja kept entertaining the spectators with dance during the Test match