نواز شریف کا کوٹ لکھپت جیل میں بے صبری سے انتظار ہے

لاہور:(لیڈر نیوز)شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ نواز شریف کا کوٹ لکھپت جیل میں بے صبری سے انتظار ہے، ٹربیونل کا فیصلہ ان کے خلاف آیا تو انہیں برطانیہ چھوڑنا پڑے گا، شہباز شریف کیس میں ایف آئی اے نے چالان جمع کرادیا‘28 گمنام اکاو¿نٹس کے ذریعے16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی ۔ مشیر احتساب شہزاد اکبر نے لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ منی لانڈرنگ کے دور میں شہباز شریف وزیراعلیٰ پنجاب تھے۔ اسحاق ڈار نے بے نامی اکاو¿نٹس کھولے۔شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ گلزار احمد خان کی تنخواہ 12 ہزار روپے تھی، گلزار احمد کے اکاو¿نٹ میں 1.2 ارب روپے آئے، گلزار احمد خان کا اکاو¿نٹ ان کی موت کے بعد بھی چلتا رہا، اعتراف کیا کہ اکاو¿نٹ کھولنے کے بعد ان سے چیک لیے گئے، شریف خاندان ایف آئی اے کی تحقیقات کے دوران تعاون نہیں کیا۔


#Shehzad Akbar #Nawaz Sharif is eagerly awaited in Kot Lakhpat Jail