لاہور:(لیڈر نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے 20 دسمبر سے سکول بند کرنے پر غور کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس شاہد کریم نے کہا کہ حکومت نے سکول بند کرنے کا فیصلہ نہ کیا تو عدالت فیصلہ سنائے گی۔لاہور ہائی کورٹ میں سموگ کیس کی سماعت ہوئی، جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ سموگ میں اضافے پر تشویش ہے، سموگ پر قابو پانے کے لیے جنگی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔پی ڈی ایم اے نے سموگ کا ذمہ دار مچھلی اور باربی کیو کے دھویں کو قرار دیا۔ لاہور ہائیکورٹ نے تمام ذمہ داروں سے ایک ہفتے میں جرمانے کی وصولی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ جرمانے کی وصولی میں کوئی رعایت نہ برتی جائے۔عدالت نے انسداد سموگ کے لیے لاہور میں ٹریفک کے انتظامات مزید بہتر کرنے کی ہدایت کردی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ شہر میں بلند و بالا عمارتوں میں پارکنگ فراہم نہیں کی جارہی۔ عدالت نے کہا کہ جن پلازوں میں پارکنگ کی جگہ نہیں ان کی پالیسی پر نظرثانی کی ضرورت ہے اور بلند و بالا عمارتوں کی تعمیر کی اجازت دینا زیادتی ہے۔
#Lahore High Court has ordered to consider closing schools from December 20


















