تعلیمی اداروں میں تعطیلات جنوری کے آخر میں کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:(لیڈر نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات جنوری کے آخر میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔این سی او سی اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیاں جنوری میں ہوں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ فیصلہ تمام صوبوں کی سفارشات پر بین الصوبائی وزرائے تعلیم کے اجلاس میں کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تعلیمی اداروں میں کورونا ویکسینیشن کا عمل جاری رہے گا۔این سی او سی اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ برفباری والے علاقوں میں چھٹیاں ہوں گی۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے اجلاس میں ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن اور کورونا وائرس کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔ موسم سرما کی چھٹیوں کا فیصلہ NCOC اجلاس میں تمام یونٹس سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔


#Pakistan #vacations in educational institutions at the end of January