نیویارک پراپرٹی کیس‘زرداری کی عبوری ضمانت میں توسیع

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)نیویارک پراپرٹی کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کی عدالت میں پیشی کے بغیر 11 جنوری تک عبوری ضمانت منظور کر لی گئی۔ احتساب عدالت نے آصف زرداری کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست بھی منظور کرلی۔اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے بطور ڈیوٹی جج سابق صدر آصف علی زرداری کی نیویارک پراپرٹی کیس میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کی۔ آصف زرداری کے وکیل بیرسٹر شیراز راجپر جبکہ نیب پراسیکیوٹر سہیل عارف عدالت میں پیش ہوئے۔ سابق صدر آصف علی زرداری کی جانب سے ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست جمع کرائی گئی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔نیب آصف زرداری کے خلاف نیویارک پراپرٹی کیس کی تحقیقات کر رہا ہے۔ آصف زرداری نے ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے عدالت سے رجوع کر لیا۔


#New York property case #Asif Ali Zardari was granted interim bail till January 11