لاہور:(لیڈرنیوز)منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے صدرن لیگ وقومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرشہباز شریف،قائد حزب اختلاف پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز اور دیگر کے خلاف چالان تیار کر لیا۔11 دسمبر کو ایف آئی اے حکام عدالت میں چالان پیش کریں گے۔ذرائع کے مطابق شہباز شریف اور حمزہ شہباز کوایف آئی اے نے چالان میں مرکزی ملزم نامزد کیا ہے۔17 سے زائد افراد کوشہباز شریف خاندان کے بعض ملازمین سمیت چالان میں نامزد کیا گیا ہے۔ سی ایف اوشریف خاندان کے محمد عثمان کو بھی ملزم چالان میں نامزد کیا گیا ہے۔یاد رہے کہ بینکنگ کرائمز کورٹ سےشہباز شریف اور حمزہ شہباز نے عبوری ضمانت لے رکھی ہے۔ شہباز شریف خاندان کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کر رہی ہے۔
#FIA has prepared challan against Shahbaz Sharif, Hamza Shahbaz #Shahbaz Sharif and Hamza Shahbaz as the main accused in the challan
















