کراچی:(لیڈر نیوز)سندھ کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں پولیس کیڈر میں ممکنہ تبدیلی کے معاملے پر اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خط لکھا ہے۔سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے خط میں کہا کہ اطلاعات سے معلوم ہوا ہے کہ پولیس کیڈر کے معاملے کی کابینہ آج منظوری دے گی۔ مذکورہ بالا تمام پولیس پوسٹیں PSP کی پوسٹیں ہیں، صوبائی کیڈر کی تشکیل غیر آئینی ہوگی اور اس کے لیے آئین میں ترمیم کی ضرورت ہوگی۔خط میں مزید کہا گیا ہے کہ وفاق کی جانب سے صوبوں سے سینئر پولیس کمانڈ کو ان کے اپنے کوٹے کے مطابق بھرتی کیا جاتا ہے، صوبہ سندھ اور وفاق کے درمیان تصادم سے نقصان ہوسکتا ہے، ملک کا اتحاد داو¿ پر لگے گا اور علیحدگی پسند عناصر کو نقصان پہنچے گا۔ اس قدم سے ہم فائدہ اٹھا سکتے ہیں، کوئی غیر آئینی قدم نہ اٹھایا جائے، ملکی سالمیت کو مقدم رکھنا ہوگا۔
#Opposition leader Sindh Assembly Haleem Adil Sheikh has written a letter to Sindh Chief Minister
















