پشاور:(لیڈرنیوز)ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پشاور کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو خط لکھاگیا ہے جس میں ہدایت کی گئی ہے کہ وزیراعظم عمران خان پشاور کا دورہ نہ کریں۔۔ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پشاور کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ان کے دورہ پشاور کی خبر اخبار سے ملی ہے۔بلدیاتی الیکشن شیڈول ہونے کے بعد ضابطہ اخلاق کے مطابق وزیراعظم حلقوں کا دورہ نہیں کرسکتے‘ضابطہ اخلاق پر عمل کرتے ہوئے وزیراعظم پاکستان دورہ نہ کریں۔خط میں ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر پشاور کا مزید کہنا تھا کہ ان کے دورے پر ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔
ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی وزیراعظم کو پشاور کا دورہ نہ کرنے کی ہدایت


















