سانحہ سیالکوٹ‘پولیس نے مزید 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا

لاہور:(لیڈرنیوز)پولیس نے سانحہ سیالکوٹ کی تفتیش میں مزید 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج اور موبائل کالز ڈیٹا کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ اب تک 34 مرکزی ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ عثمان بزدار نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ پر پیش رفت کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ذمہ دار قانون کے تحت سخت سزا کے حقدار ہیں۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو آج انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور آئی جی پنجاب کیس کی تحقیقات کی مسلسل نگرانی کر رہے ہیں۔


#Sialkot tragedy #Police arrested 8 more accused