اسلام آباد:(لیڈرنیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کورونا کی نئی قسم اومی کرون کے پھیلاو¿ کے پیش نظر کیٹیگری سی ممالک کے مسافروں کے داخلے پر پابندی عائد کرتے ہوئے فہرست میں مزید 8 ممالک کا نام بھی شامل کر لیا۔ پاکستان آنے والے مسافروں کو کورونا سے بچاو¿ کے ٹیکے لگانا ہوں گے۔این سی او سی نے نئے کورونا وائرس اومی کرون کے پھیلنے کی وجہ سے کیٹیگری سی ممالک کے مسافروں کے پاکستان میں داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ کیٹیگری سی ممالک سے ضروری سفر کی صورت میں استثنیٰ کے لیے قائم خصوصی کمیٹی سے استثنیٰ کا سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ہوگا۔ کیٹیگری سی ممالک میں جنوبی افریقہ، یوکرین، کروشیا، ہنگری، نیدرلینڈز اور آئرلینڈ شامل ہیں۔ اس فہرست میں سلووینیا، ویتنام، پولینڈ، زمبابوے، نمیبیا، لیسوتھو، اسواتینی اور بوٹسوانا بھی شامل ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان آنے والے تمام مسافروں کو کورونا ویکسین لگوانا لازمی ہوگا۔این سی او سی کے مطابق پاکستانی شہریوں اور کیٹیگری سی ممالک سے قلیل مدتی ویزوں پر ڈی پورٹ کیے گئے افراد کو بغیر استثنیٰ کے سرٹیفکیٹ کے واپس جانے کی اجازت ہوگی۔ تارکین وطن کو ویزا یا اماراتی ID کی میعاد ختم ہونے کی شرط سے مستثنیٰ رکھا جائے گا اور غیر قانونی تارکین وطن کے پاکستان میں داخلے کو ویکسینیشن کی شرط سے مستثنیٰ رکھا جائے گا۔۔
#Pakistan #banned the entry of passengers from Category C countries #Corona's new type Omicron #Passengers coming to Pakistan will have to be vaccinated against corona



















