سیالکوٹ:(لیڈر نیوز)سیالکوٹ میں فیکٹری ملازمین نے غیر ملکی منیجر کو مار مار کر قتل کر دیا۔ڈی پی او عمر سعید ملک کے مطابق واقعہ سیالکوٹ میں وزیر آباد روڈ پر پیش آیا جہاں نجی فیکٹری کے مینیجر کو ملازمین نے مار مار کر شدید زخمی کردیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملازمین نے وزیرآباد روڈ پر واقع فیکٹری میں بھی توڑ پھوڑ کی اور سڑک پر ٹریفک بلاک کر دی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی۔پولیس کے مطابق مشتعل افراد سے کامیاب مذاکرات کے بعد مظاہرین نے وزیرآباد روڈ پر ٹریفک بحال کر دی۔ڈی پی او کا کہنا ہے کہ غیر ملکی منیجر کی ہلاکت کی تحقیقات جاری ہیں۔
#Sialkot, factory workers beat a foreign manager to death


















