واوڈا نااہلی کیس‘ آئندہ سماعت پر کوئی نہ آیاتوفیصلہ محفوظ کرلینگے‘الیکشن کمیشن

اسلام آباد:(لیڈرنیوز)فیصل واوڈا نااہلی کیس میں چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیے کہ آئندہ سماعت پر کوئی نہ آیا تو فیصلہ محفوظ کر لیں گے۔ واوڈا صاحب فیصلہ محفوظ کرلیتے ہیں۔ آپ کو تحریری دلائل پیش کرنے ہوں گے۔ آپ اپنے دلائل دیں تو فیصلہ آپ کریں گے۔چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت فیصل واوڈا نااہلی کیس کی سماعت ہوئی۔ فیصل واوڈا نے الیکشن کمیشن میں پیش ہو کر کہا کہ میرے وکیل کے اہل خانہ بیمار ہیں، وکیل کو اہل خانہ کے علاج کے لیے باہر جانا پڑ سکتا ہے۔خود آنے کی وجہ یہ ہے کہ ہم کیس کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ وکیل کی ضرورت نہیں کہ آکر تحریری دلائل بھیجیں۔ الیکشن کمیشن نے فیصل واوڈا کے معاون وکیل کی سرزنش کر دی۔ رکن سندھ نثار درانی نے سوال کیا کہ کیا آپ کیس کی فائل لے کر آئے ہیں؟ جس پر معاون وکیل نے کہا کہ کیس کی فائل سینئر وکیل کے پاس ہے۔ چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیئے کہ اگر کسی نے تحریری دلائل دینے ہیں تو پیش کریں۔


#Faisal Vawda disqualification case # if no one comes to the next hearing, the decision will be saved #Chief Election Commissioner