کراچی:(لیڈرنیوز)بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عوام کے حق حکمرانی کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں حقیقی جمہوریت کو موقع دیا جائے۔چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے 54ویں یوم تاسیس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ بے مثال قربانیوں اور طویل جدوجہد کے بعد اب ملک میں جمہوریت کی ترجمانی پاکستان پیپلز پارٹی ہے۔ 220 ملین پاکستانیوں کے وطن کو حقیقی جمہوری اور فلاحی ریاست بنانے کا اب منشور اور ایکشن پلان ہی واحد راستہ ہے۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی قائد عوام کے نظریے، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے فلسفے اور کئی نسلوں کی جدوجہد اور قربانیوں پر مبنی تحریک ہے۔
#Bilawal Bhutto #time has come to give a chance to real democracy in Pakistan
















