لاہور:(لیڈرنیوز)پنجاب اسمبلی اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام سے ہرسکھ چھیننے کاارادہ کررکھاہے،پوراملک گیس بحران کی لپیٹ میں ہے،لوگ لکڑیاں جلاکرکھاناپکانے پرمجبورہوچکے،ایل پی جی کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کررہی ہیں،ایل پی جی220 روپے فی کلوتک پہنچ گئی،گھریلوسلنڈر2500 روپے سے زائدکاہوچکا،گیس350 فیصدتک مہنگی کی جاچکی،مزیداضافے کی تیاریاں ہیں،بروقت ایل این جی نہ منگواکرملک کوشدیدبحران میں دھکیلاگیا،حکومتی نااہلی کااعتراف خودمشیرخزانہ نے بھی کرلیا،ایل این جی کارگو30 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یوسے زائدمیں خریداگیا،پنجاب کی ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے گیس9 ڈالرفی ایم ایم بی ٹی یوکردی۔
#Pakistan #Hamza Shahbaz #government intends to snatch everything from the people
















