4سال میں 1194 ملزمان کو سزا سنائی گئی‘ نیب رپورٹ

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) نے جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر نگرانی چار سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی، جس کے مطابق چار سال میں 1194 ملزمان کو سزا سنائی گئی۔نیب کی چار سالہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی جس میں بتایا گیا کہ چار سال میں 1194 ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں جب کہ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر نگرانی چار سال میں نیب کی دفعہ ٹین کے تحت 447 ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں۔ بی کے تحت چار سال میں 747 ملزمان کو سزا سنائی گئی۔رپورٹ کے مطابق سیکشن 10 کے تحت نیب کراچی میں 205، اسلام آباد میں 54، لاہور میں 50 اور سکھر میں 41 ملزمان کو سزائیں سنائی گئیں۔نیب سکھر میں سیکشن 25 بی کے تحت سب سے زیادہ 291 ملزمان کو سزا سنائی گئی جبکہ کراچی اور لاہور میں 167، 167 اور راولپنڈی میں 75 ملزمان کو سزا سنائی گئی۔


#Pakistan #Nab #Justice (retd) Javed Iqbal