دبئی:(لیڈر نیوز)آسٹریلوی بلے باز کا کیچ ڈراپ کرنے والے قومی کھلاڑی حسن علی نے بائیو سکیور ببل ختم ہونے کے باوجود عوام کاسامنا سے گریز کیا۔ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آخری لمحات میں آسٹریلوی وکٹ بیٹسمین میتھیو ویڈ کاکیچ گرانے والے قومی فاسٹ باﺅلر نے بائیو سیکیور ببل ختم ہونے کے باوجود عوام کے سامنے آنے سے گریز کیا۔کھلاڑی بائیو سیکیور ببل ختم ہونے پر ہوٹل کی لابی میں تماشائیوں کے ساتھ گھل مل گئے تاہم میڈیا اور تماشائیوں کو دیکھ کر حسن علی واپس چلے گئے۔تماشائیوں سے حارث رو¿ف اور شاہین شاہ آفریدی نے بات کی، سیلفیاں لیں اور آٹوگراف بھی دیئے۔
#Hassan Ali #dropped Matthew Wade's catch #avoided appearing in public
















