ڈینگی بے قابو‘پنجاب میں مزید6مریض چل بسے

لاہور:(لیڈر نیوز)ملک بھر میں ڈینگی بے قابو‘پنجاب میں ڈینگی سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 75 ہوگئی ۔خیبرپختونخوا اور اسلام آباد میں بھی ڈینگی کے کیسز میں اضافہ ہورہا ہے۔محکمہ صحت کے مطابق پنجاب میں مزید 456 کیسز سامنے آئے جس کے بعد ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 19021 ہوگئی۔ پنجاب میں مزید 6 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 75 ہو گئی جب کہ لاہور میں اب تک ڈینگی کے 14 ہزار 145 مریض سامنے آ چکے ہیں۔اسلام آباد میں بھی ڈینگی کے حملے جاری ہیں، مزید 45 کیسز سامنے آئے جس کے بعد ڈینگی کے مریضوں کی مجموعی تعداد 4 ہزار 167 ہوگئی۔ اسلام آباد کے دیہی علاقوں میں 2 ہزار 399 افراد ڈینگی میں مبتلا ہیں۔خیبرپختونخوا میں بھی کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے، مزید 136 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبے میں ڈینگی کے کیسز کی مجموعی تعداد 8 ہزار 393 ہو گئی۔ پشاور میں متاثرہ افراد کی تعداد 4027 ہے جب کہ صوبے میں اب تک 9 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔


#Pakistan #Dengue attacks continue across the pakistan #Six more people lost their lives in Punjab