بھارت ٹیم بھی پاکستان کے نقش قدم پر چل پڑی

دبئی :(لیڈر نیوز)بھارت ٹیم بھی پاکستان کے نقش قدم پر چل پڑی‘آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اسکاٹ لینڈ کی ٹیم کو شکست دے کر بھارتی کرکٹ ٹیم سکاٹ لینڈ کے ڈریسنگ روم پہنچ گئی۔بھارتی کرکٹ ٹیم نے اسکاٹ لینڈ کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی جس کے بعد اس نے سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کے لیے پاکستانی کرکٹرز کی نقل کی۔پاکستان ٹیم کے کھلاڑی تین روز قبل میچ کے اختتام پر نمیبیا کے ڈریسنگ روم گئے تھے۔اب اسکاٹ لینڈ کے خلاف فتح کے بعد ہندوستانی کھلاڑی گزشتہ روز جا کر اپنے کھلاڑیوں سے ملے۔یاد رہے کہ ابوظہبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں پاکستان کرکٹ ٹیم نمیبیا کی کارکردگی سے متاثر ہوئی اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کے ڈریسنگ روم پہنچی۔


#T20 World Cup #Indian cricket team imitated Pakistani cricketers #Indian cricket team reached the dressing room of Scotland