کالعدم تنظیم کے مزید100 کارکنوں کی رہائی کی منظوری

لاہور:(لیڈر نیوز) کالعدم ٹی ایل پی اور حکومت کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد سے متعلق پنجاب کی ذیلی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کے اجلاس میں کالعدم تنظیم کے مزید 100 کارکنوں کی رہائی کی منظوری دے دی گئی۔محکمہ داخلہ پنجاب کے ذرائع کے مطابق کالعدم تنظیم کے 90 ارکان کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکالنے کی منظوری دی گئی۔حکومتی ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے کی۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ظفر نصراللہ، آئی جی پنجاب راو¿ سردار اور دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں کالعدم تنظیم سے متعلق سٹیئرنگ کمیٹی کے فیصلوں کا جائزہ لیا گیا۔محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اجلاس میں فورتھ شیڈول میں شامل افراد کی مانیٹرنگ کے حوالے سے اہم احکامات جاری کیے گئے۔ کالعدم تنظیم کے متعدد ارکان کے نام فورتھ شیڈول کی فہرست سے نکالنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔


#Pakistan #TLP #release of 100 more workers of the banned organization