کوروناکیسزمیں مسلسل کمی‘561نئے کیسز‘11 اموات

اسلام آباد:(لیڈرنیوز) کورونا وائرس سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 28477 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1,274,578 تک پہنچ گئی ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 561 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔ملک بھر میں اب تک 29.23 ملین افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 43 ہزار 914 نئے ٹیسٹ کیے گئے، اب تک 1223531 مریض صحت یاب ہو چکے ہیں جب کہ 1313 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ پاکستان میں ایک دن میں کورونا سے 11 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 28 477 ہوگئی۔ پنجاب میں 12929، سندھ میں 7571، خیبرپختونخوا میں 5754، اسلام آباد میں 940، بلوچستان میں 356، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 741 مریض جان کی بازی ہار گئے۔


#Pakistan #Corona in Pakistan #Corona virus has killed 11 people