لاہور: (لیڈر نیوز) غیر ملکی اثاثے ظاہر نہ کرنے پر لاہور ہائیکورٹ نے ایف بی آر کی جانب سے علی ترین کوبھجوائے گئے نوٹسز کو معطل کر دیا، آئندہ سماعت پر عدالت نے ایف بی آر اور وفاقی حکومت سمیت فریقین سے جواب طلب کر لیا۔ علی ترین کی درخواست پر جسٹس شاہد کریم نے سماعت کی۔ درخواست میں سیکرٹری ریونیو ڈویڑن اور دیگر کو فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ایف بی آر نے 33.638 ملین برطانوی پاو¿نڈ کے اثاثوں کا اعلان نہ کرنے کے جواز کے بغیر نوٹس بھیجا۔ اثاثے ظاہر کرنے کا معاملہ پہلے ہی ہائی کورٹ میں زیر التوا ہے۔درخواست گزار نے کہا کہ 2018 کے انکم ٹیکس ریٹرن میں تمام غیر ملکی اثاثے ظاہر کیے گئے ہیں۔ الزامات لگائے گئے اور وجوہات کا نوٹس بھیجنے سے پہلے انکم ٹیکس آرڈیننس کے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔
#suspended the notices sent by the FBR against Jahangir Tareen's son Ali Tareen #Lahore High Court


















