بلوچستان میں زلزلہ‘درجنوں افرادجاں بحق‘سینکڑوں زخمی

کوئٹہ:(لیڈر نیوز) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ، ہرنائی میں کئی مکانات منہدم ، 24 سے زائد افراد جاں بحق اور 300 سے زائد زخمی۔ کوئٹہ اور ہرنائی ہسپتالوں میں ایمر جنسی نافذ کی گئی۔ بلوچستان میں کوئٹہ ، ہرنائی اور قلعہ سیف اللہ سمیت مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کا مرکز ریکٹر سکیل پر 5.9 ریکارڈ کیا گیا جس کی گہرائی 15 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ہرنائی کے قریب بتایا گیا۔زلزلے نے ہرنائی میں تباہی مچائی ، گھروں کو کھنڈر بنا دیا۔ ملبے تلے دب کر کئی افراد ہلاک اور سیکڑوں زخمی ہو گئے۔ کوئٹہ اور ہرنائی ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔بلوچستان کے وزیر داخلہ ضیائ لانگو کے مطابق شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا گیا۔ ایف سی ، لیویز اور پولیس بھی زلزلے کے بعد ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیں۔زلزلے کے بعد ہرنائی سنجاوی شاہراہ پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس کی وجہ سے شاہراہ ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہے۔ ڈی سی ہرنائی کے مطابق زلزلے نے سرکاری عمارتوں کو بھی نقصان پہنچایا۔ کنٹرول روم ہرنائی سمیت صوبے کے تمام اضلاع سے رابطے میں ہے۔


#Earthquake tremors were felt in different parts of Balochistan #Pakistan