وزیراعظم اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فون رابطہ

اسلام آباد:(لیڈر نیوز)عمران خان اور بل گیٹس کے درمیان ٹیلی فون رابطہ‘وزیراعظم پاکستان نے بل گیٹس کو پاکستان میں پولیو کے خاتمے کی کوششوں سے آگاہ کیا۔ بل گیٹس نے پولیو کے خلاف عمران خان کی کوششوں کی تعریف کی۔وزیر اعظم پاکستان نے بل گیٹس کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی ، جس میں وزیر اعظم نے پولیو کے خاتمے میں بل اور میلنڈا گیٹس کے تعاون کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان میں پولیو کے خاتمے کے لیے کی جانے والی کوششوں سے بھی آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان میں پولیو کیسز کی تعداد میں نمایاں کمی آئی ہے ، رواں سال ملک میں پولیو وائرس کا ایک کیس رپورٹ ہوا اور حکومت ملک میں پولیو کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔بل گیٹس نے وزیر اعظم کی پولیو کے خلاف کوششوں کی تعریف کی اور تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر بل گیٹس نے کہا کہ بچوں کے تحفظ اور پولیو کے خاتمے کے پروگرام جاری رہیں گے۔وزیر اعظم اور بل گیٹس نے افغانستان میں صحت کے نظام پر تشویش کا اظہار کیا۔ وزیر اعظم اور بل گیٹس نے افغانستان میں پولیو مہم دوبارہ شروع کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔عمران خان نے کہا کہ آدھی سے زیادہ آبادی افغانستان کیخط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے ، مالی امداد کی افغانستان کواشد ضرورت ہے۔ وزیراعظم پاکستان نے بل گیٹس سے افغان عوام کو انسانی امداد فراہم کرنے کی درخواست بھی کی۔


#Prime Minister and Bill Gates had a telephone conversation #Bill Gates praised the Prime Minister for his efforts against polio