اسلام آباد:(لیڈر نیوز)کورونا وائرس نے 39 افراد کی جان لے لی ، جس سے اموات کی تعداد 27986 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1253868 تک پہنچ گئی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1212 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں 434139 ، سندھ میں 461258 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 175012۔ گلگت بلتستان میں 33004 ، اسلام آباد میں 10338 ، اسلام آباد میں 15839 اور آزاد کشمیر میں 34278 کیس رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک 19685529 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 46477 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، اب تک 1181054 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 3079 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں ایک دن میں 39 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ، جس سے وائرس سے اموات کی تعداد 27986 ہوگئی۔ پنجاب میں 12724 ، سندھ میں 7451 ، خیبر پختونخوا میں 5608 ، اسلام آباد میں 930 ، بلوچستان میں 349 ، گلگت بلتستان میں 186 اور آزاد کشمیر میں 738 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
#Corona in Pakistan #Corona virus #Pakistan


















