اسلام آباد:(لیڈر نیوز)سپریم کورٹ آف پاکستان میں خیبرپختونخوا میں ترقیاتی فنڈز کیس کی سماعت ہوئی ‘معاملہ حل کرنے کیلئے درخواست گزار صوبائی حکومت نے وقت مانگ لیا،جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیئے کہ ترقیاتی فنڈز کا مسئلہ پورے ملک کا ہے،بلدیاتی حکومتیں بھی فنڈز کی شکایت کرتی رہتی ہیں، ملک بھر میں سڑکیں ،اسکول ،اسپتال بننے چاہئیں،بنیادی سہولیات کی فراہمی ہرعلاقے کی ضرورت ہے،جسٹس منصور علی شاہ نے کہا کہ ہر علاقے میں ترقی مساوی ہونی چاہیے، کسی علاقے کو بالکل ہی فنڈز نہ ملیںایسا نہیں ہونا چاہیے،سپریم کورٹ نے سماعت ایک ماہ کیلئے ملتوی کر دی ۔
#case of development funds in Khyber Pakhtunkhwa #development should be equal in every region #Supreme Court of Pakistan


















