اسلام آباد:(لیڈرنیوز) کورونا وائرس نے 42 افراد کی جان لے لی ، اموات کی مجموعی تعداد 27524 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1.236 ملین تک پہنچ گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2060 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، پنجاب میں 427583 ، سندھ میں 454510 ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 172766، گلگت بلتستان میں 32837 ، اسلام آباد میں 10،289 ، اسلام آباد میں 14913 اور آزاد کشمیر میں 33990 کیس رپورٹ ہوئے۔ملک بھر میں اب تک کل 19147075 افراد کے ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 44958 نئے ٹیسٹ کیے گئے ہیں ، اب تک 1157322 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ 4267 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔پاکستان میں ایک دن میں 42 افراد کورونا سے ہلاک ہوئے ، جس سے وائرس سے اموات کی تعداد 27524 ہوگئی۔ پنجاب میں 12535 ، سندھ میں 7327 ، خیبر پختونخوا میں 5488 ، اسلام آباد میں 910 ، بلوچستان میں 346 ، گلگت بلتستان میں 184 اور آزاد کشمیر میں 734 مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔
#Corona in Pakistan #Corona virus #Pakistan #National Command and Operations Center


















