کراچی: (لیڈرنیوز)افغان حکومت کاپاکستان کی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے رابطہ ‘افغانستان کی وزارت ہوابازی کاسول ایوی ایشن کوخط ‘افغان ایئرلائنزکی پاکستان کیلئے شیڈول پروازوں کیلئے اجازت طلب‘پروازوں کی اجازت دونوں ممالک کے مابین ایم اویوکی بنیادپرمانگی گئی ۔دوسری جانب افغان فضائی حدود،پائلٹس کی عالمی تنظیم کانیاہدایت نامہ جاری‘کابل ایئرپورٹ پرایئرٹریفک سروس سے متعلق ہدایت نامہ جاری کیاگیا‘کابل میں لینڈنگ،ٹیک آف کیلئے کنٹرول ٹاورکی خدمات دستیاب ہیں،جاری کردہ مراسلہ کے مطابق افغان سول ایوی ایشن میں سینئرافسران تعینات کردیئے‘سول ایوی ایشن پاکستان افغان ایوی ایشن کوتکنیکی معاونت فراہم کررہاہے‘پاکستان کاایئرٹریفک کنٹرولربھی نوٹم بنانے میں مددفراہم کررہاہے،فضائی حدودکی معلومات دینے میں پاکستان افغانستان کی مددکررہاہے۔
#permission for commercial flights between Pak-Afghan


















