ہراسگی واقعات میں قانون فوری حرکت میں آئےگا‘ آئی جی پنجاب

لاہور:(لیڈر نیوز)آئی جی پنجاب راو¿سردار نے کہا ہے کہ امن وامان کاقیام اورجان ومال کی حفاظت اولین ترجیح ہوگی،جرائم کی روک تھام کیلئے اقدامات کریں گے،جھوٹے مقدمات درج کرنیوالوں کیخلاف بھی کارروائی کی جائے،محکمہ پولیس میں سب سے بڑامسئلہ رویہ ہے،بڑھتے جرائم کی روک تھام کیلئے اسٹریٹجی بنائیں گے،پولیس قبضہ گروپوں کاخاتمہ کرےگی،تفتیشی افسران کوکورسزکرائیں گے، کسی جرم کامقدمہ درج نہ ہونابھی ایک جرم ہے،اب نہ صرف پرچہ درج ہوگابلکہ مجرمان کوکٹہرے میں لائیں گے،زیادتی کیس کے مجرمان کوفوری سزادلائی جائےگی،قبضہ گروپ کی معاونت کرنیوالے کسی پولیس افسرکومعاف نہیں کیاجائےگا،ہراسگی کے واقعات میں قانون فوری حرکت میں آئےگا،سینئراورجونیئرپولیس افسران میں فاصلہ کم کیاجائےگا۔


#IG Punjab Rao Sardar #leadernews #action should be taken against those who registered false cases