پنجاب میں تمام سرکاری ‘نجی سکول 6سے 11ستمبر تک بند

لاہور: (لیڈرنیوز) کورونا کیسز میں اضافے کے پیش نظر پنجاب میں تمام سرکاری اور نجی سکول 6 سے 11 ستمبر تک بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پنجاب کے وزیر تعلیم مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ کورونا میں بگڑتی صورتحال کے پیش نظر 6 سے 11 ستمبر تک پنجاب میں سکول بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ "گھر پر رہیں اور محفوظ رہیں"دوسری طرف ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق ، 57 افراد کورونا وائرس سے ہلاک ہوئے ، جس سے اموات کی تعداد 26،035 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 1،171،578 تک پہنچ گئی ہے۔


#close all government and private schools in Punjab from September 6 to 11 #leadernews #increase in Corona cases