اسلام آباد:(لیڈرنیوز)وزیراعظم نے سیالکوٹ، کھاریاں موٹروے کاسنگ بنیادرکھ دیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پہلے ادوارمیں بنائی گئی موٹرویزسے ملک کوزیادہ فائدہ نہیں ہوا،عیدکی چھٹیوں میں سوات موٹروے پر27 لاکھ گاڑیوں نے سفرکیا،ماضی میں پاکستان میں سیاحت کوفروغ نہیں دیاگیا،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ شروع کرکے ہم ترقیاتی فنڈزبچاناچاہتے ہیں،ہم نے ماضی کی حکومت سے 3 گنازیادہ سڑکیں بنائیں،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت منصوبے کاسنگ بنیادرکھاگیا، صنعتوں کوسہولتیں دیئے بغیرملکی دولت میں اضافہ نہیں ہوسکتا،اس علاقے میں ہم بڑے پیمانے پرصنعتیں لگاسکتے ہیں،زیادہ آبادی کی وجہ سےاس علاقے کی اہمیت زیادہ ہے،پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں حائل رکاوٹوں کودورکریں گے،جب تک آمدن میں اضافہ نہیں ہوگاہم قرض نہیں اتارسکتے۔
#We will not be able to get out of debt until our income increases #imran khan #leadernews #Prime Minister Imran Khan has laid the foundation stone of Sialkot-Kharian Motorway
















