اسلام آباد:(لیڈر نیوز) سپریم کورٹ احاطہ سے فراڈ کیس کے ملزم کی گرفتاری کامعاملہ ،قائم مقام چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے سماعت کی،ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان نعیم منگی اورڈی جی ایچ آرنیب عدالت پیش ہوئے، ڈی جی نیب عرفان نعیم منگی نے عدالت سے غیرمشروط معافی مانگ لی،سپریم کورٹ نے نیب کا معافی نامہ مسترد کر دیا،سپریم کورٹ نے تحریری طور پر معافی نامہ جمع کرانے کا حکم دے دیا ،ڈی جی نیب عرفان نعیم منگی نے عدالت کی بتایاکہ ملزم سیف الرحمان 5 روز سے بااثرشخص کے گھرچھپارہا،ملزم نے116 ارب روپے کافراڈ کیا ہے،اس کیس کے 4 لاکھ سے زیادہ متاثرین ہیں، قائم مقام چیف جسٹس عمرعطاءبندیال نے ریمارکس دیئے کہ اگر عدالتی دروازہ پر ظلم ہوگا تو کون عدالت آئے گا،عدالت کا دروازہ معصوم اورملزم سب کیلئے کھلا ہوتا ہے،ملزم کے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا نیب اہلکاروں نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا، قائم مقام چیف جسٹس نے لطیف کھوسہ کومخاطب کرتے ہوئے کہ !یہ جملہ نہ کہیں ،عدالتی توہین ضرورکی گئی،100 ارب روپے سے زائد کے فراڈکاالزام چھوٹاالزام نہیں ہے، وقفہ کے بعد آکر ضمانت کے معاملے کو سنیں گے۔
#Supreme Court rejects NAB's apology for arrest of accused #leadernews #Saif-ur-Rehman #Latif Khosa said that NAB officials attacked the Supreme Court



















