اسلام آباد:(لیڈر نیوز)اسد عمر نے کہا ہے کہ کل ملک بھر میں 15 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی گئی ، لوگ اسی جذبے کو برقرار رکھیں۔این سی او سی (نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر) کے سربراہ اور وفاقی وزیر اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ اگست کے آخر تک 40 شہروں نے 40 فیصد آبادی کا ہدف مقرر کیا تھا ، ان 24 بڑے شہروں میںسے 20نے پوراکیا۔ حیدرآباد ، مردان ، نوشہرہ اور کوئٹہ نے ہدف پورا نہیں کیا۔اسد عمر نے کہا کہ35 فیصد آبادی کو قومی سطح پر کم از کم ایک خوراک ملی ہے ، اسلام آباد میں 69 فیصد ، آزاد کشمیر میں 51 فیصد ، گلگت بلتستان میں 39 فیصد ، پنجاب میں 37 فیصد اور خیبر پختونخوا میں 35 فیصد کو خوراک ملی ہے۔ فیصد ، سندھ میں 32 فیصد اور 12 فیصد ویکسین بلوچستان میںلگائی گئی ہے۔
#more than 1.5 million people were vaccinated across the country yesterday #asad umer #leadernews #National Command and Operations Center #Hyderabad, Mardan, Nowshera and Quetta did not meet the target


















