مزاحمت نہ مفاہمت‘شفاف انتخابات چاہتے ہیں‘ شہباز شریف

کراچی:(لیڈر نیوز) صدر مسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے مطالبہ کیا ہے کہ 2023 کے انتخابات شفاف ہونے چاہئیں ، عوام جسے منتخب کریں وہ ملک کی خدمت کریں ، ملک میں اس وقت انتہائی نااہل حکمرانوں کی حکومت ہے۔قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے مزار قائد کے دورے کے بعد میڈیا کو بتایا کہ مزاحمت نہ مفاہمت ، صرف شفاف انتخابات اور قانون کی حکمرانی چاہتے ہیں۔ موجودہ حکومت نااہل اور نااہل،اقتدارمیں چوردروازے سے آئی۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اس وقت تک ترقی نہیں کرے گا جب تک چھوٹے صوبے ترقی نہ کریں۔ گرین لائن نواز شریف کا منصوبہ تھا جو نون لیگ نے سندھ اور کراچی کے لوگوں کو بطور تحفہ دیا۔ سیاسی جماعتوں نے مل کر مجھے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف بنایا ، اب تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر کام کرنا میرا فرض ہے۔شہباز شریف نے مزید کہا کہ قائداعظم پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا چاہتے تھے لیکن ملک کے حالات کو دیکھتے ہوئے آج ہم قائداعظم سے شرمندہ ہیں۔ پاکستان دو حصوں میں تقسیم ہو گیا ، پھر بھی ہم نے کوئی سبق نہیں سیکھا۔ 20 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ جادو سے نہیں بلکہ نواز شریف کی دن رات کی محنت سے ختم ہوئی۔


#present government is incompetent and incompetent #Shahbaz Sharif #leadernews #it is my duty to work with all parties