بھارت کا اثرخطے اورافغانستان سے ختم ہوگا‘ ترجمان پاک فوج

راولپنڈی:(لیڈرنیوز)ڈی جی آئی ایس پی آرمیجرجنرل بابرافتخارنے کہا ہے کہ بھارت کا اثرخطے اورافغانستان سے ختم ہوگا،بھارت نے افغانستان میں جوبھی سرمایہ کاری کی وہ پاکستان کو نقصان پہنچانے کیلئے کی، ہم نے پاک افغان بارڈر کیلئے بہترین اقدامات کیے،افغانستان میں 15اگست کے بعدتیزی سے تبدیلی آئی ،افغان آرمی کے اہلکاروں کی عسکری اقدارکے مطابق میزبانی کی،صورتحال سامنے رکھتے ہوئے چیک پوائنٹس پردستے تعینات کیے،سرحدپرغیرقانونی نقل وحرکت روک دی گئی ہے،15اگست کے بعدسرحدی گزرگاہیں تجارت کیلئے کھول دیں،افغانستان سے130پروازیں پاکستان میں لینڈ کر چکی ہیں،سرحدی امورمعمول کےمطابق ہیں،کوئی ناخوشگوارواقعہ پیش نہیں آیا،سرحدپرقانونی دستاویزات کےساتھ نقل وحمل کی اجازت ہے،افغان صورتحال کے تناظر میں سکیورٹی اقدامات کیے جارہے ہیں،افغانستان میں پیداہونے والی صورتحال غیر متوقع تھی،پاکستان نے پہلے ہی اقدامات کرلیے تھے،پاکستان میں امن کیلئے مناسب اقدامات اٹھائے گئے،سرحدپرنقل و حرکت کو پہلے ہی کنٹرول کرلیاتھا،سرحد کی پاکستانی سائیڈمکمل طورپرمحفوظ ہے،افغان نیشنل آرمی کے اہلکاروں نے پناہ کیلئے سرحدپارکی تھی،صرف 6 افغان کیڈٹ افسرٹریننگ کے لیے پاکستان آئے،ہزاروں افغان اہلکاربھارت سے ٹریننگ لیتے رہے ہیں،ہم نے افغان اسپیشل فورس کوٹریننگ کی پیشکش کی تھی،افغانستان کے حالات کا پاکستان پربراہ راست اثرپڑتاہے،پاک افغان سرحد پر باڑ لگانابڑا منصوبہ تھا،پاک افغان سرحدپرباڑلگانے کا 90 فیصدکام مکمل ہوگیا،پاکستان کا آئین عوام کی امنگوں کا مظہرہے۔


#India's influence will end in the region and in Afghanistan #DG ISPR #leadernews #Whatever India has invested in Afghanistan, it has done to the detriment of Pakistan