کراچی‘کیمیکل فیکٹری میں لگی آگ 15انسانی جانیں نگل گئی

 کراچی :(لیڈر نیوز)کورنگی مہران ٹاو¿ن میں آتشزدگی سے15 افرادجاں بحق،ریسکیوحکام کے مطابق 15 سے 20 مزدور فیکٹری کے اندر کام کررہے تھے، جاں بحق ایک شخص کی زاہد کے نام سے شناخت ہوئی، جاں بحق افراد میں 2 سگے بھائی بھی شامل جبکہ جاں بحق ہونے والوں میں ایک ہی خاندان کے 5افرادبھی شامل ہیں ِ،شہریوں کے مطابق فائربریگیڈ کی گاڑیاں اطلاع کے باوجود تاخیر سے پہنچیں، فیکٹری سے نکلنے کاکوئی ایمرجنسی راستہ نہیں تھا ، فیکٹری میں کیمیکل کے باعث آگ تیزی سے پھیلی ،وزیراعلیٰ سندھ کاکورنگی مہران ٹاو¿ن میں آتشزدگی کے واقعہ کانوٹس‘وزیراعلیٰ سندھ نے محکمہ لیبراورکمشنرکراچی سے رپورٹ طلب کرلی۔


#Karachi: A fire at a chemical factory has claimed 15 lives #leadernews #fire spread rapidly due to chemicals in the factory