اسلام آباد:(لیڈر نیوز) فواد چوہدری نے کہا ہے کہ دنیا افغانستان کے لوگوں کو تنہا نہ چھوڑے ورنہ انتشار ہو گا ، پاکستان اپنا ذمہ دارانہ کردار جاری رکھے ہوئے ہے۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا کہ افغانستان میں خلا بہت خطرناک ہے ، بڑی طاقتوں کا متحرک کردار افغانستان میں استحکام کے لیے بہت اہم ہے۔
















