اسلام آباد:(لیڈرنیوز) ایف آئی اے نے سابق سفیرحسین حقانی کوپاکستان لانے کیلئے ریڈنوٹس جاری کردیا،ایف آئی اے نے انٹرپول کوحسین حقانی کی حوالگی کیلئے نوٹس بھجوایا، حسین حقانی کیخلاف 2018 میں اختیارات کے ناجائزاستعمال کاکیس ہے،حسین حقانی کیخلاف سالانہ 2 ملین ڈالرکی خوردبرداوردھوکادہی کامقدمہ درج ہے، حسین حقانی مئی 2008سے نومبر2011تک بطورسفیرخوردبردمیں ملوث رہے،ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم حسین حقانی عدالتی مفرورہے،حسین حقانی کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔
#hussain haqqani #red notice #FIA #leadernews #interpol


















