عرشی خان کا افغان کرکٹرکیساتھ منگنی ترک کرنے کا اشارہ

ممبئی:(لیڈرنیوز) بھارتی رئیلٹی شو بگ باس میں اپنے کردار کے لیے مشہور اداکارہ عرشی خان نے اشارہ دیا ہے کہ وہ اس سال افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سے اپنی منگنی ترک کردیں گی۔بھارتی میڈیا کو حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے انکشاف کیا تھا کہ ان کا تعلق افغانستان سے ہے۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ افغان کرکٹ ٹیم میں میرے والد کے دوست کے بیٹے ہیں جنہیں میرے والد نے میرا ساتھی منتخب کیا ہے۔عرشی خان نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا ، "ہماری منگنی رواں سال اکتوبر میں ہونی تھیں ، لیکن طالبان کے افغانستان پر کنٹرول سنبھالنے کے بعد ، مجھے لگتا ہے کہ یہ تعلق اب ختم ہونا پڑے گا۔"اداکارہ نے کہا کہ ہونے والے منگیتر میرے ایک دوست تھے اور ہم فون پر بات کرتے تھے لیکن موجودہ حالات کی وجہ سے خاندان اس رشتے پر راضی نہیں ہوگا اور اب وہ بھارت میں میرے لیے ایک اور رشتہ تلاش کریں گے۔


#Arshi Khan #Bigg Boss #leadernews #signaled that she will give up her engagement to an Afghan cricket team player this year