لاہور: (لیڈر نیوز) مینار پاکستان واقعے میں ملوث 407 ملزمان سے پوچھ گچھ کی گئی ، 92 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ عدالت نے مزید 30 ملزمان کو شناختی پریڈ پر جیل بھیج دیا۔ راوی روڈ واقعہ میں تین افراد حراست میں ہیں۔مینار پاکستان واقعہ میں کل 407 مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کی گئی جن میں سے 92 کو گرفتار کر لیا گیا اور باقی تمام کو رہا کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں سے 40 کو شناخت پریڈ کے لیے بھیج دیا گیا ہے جبکہ عدالت نے مزید 30 ملزمان کو شناخت پریڈ پر جیل بھیج دیا۔ذرائع کے مطابق پولیس نے راوی روڈ پر خاتون سے دست درازی کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا۔ ایک ملزم کا تعلق لاہور اور دو کا دیگر اضلاع سے ہے۔پنجاب حکومت کے ترجمان فیاض الحسن چوہان نے بتایا کہ پولیس ٹیموں نے فیصل آباد ، قصور اور شیخوپورہ میں چھاپے مارے اور مزید 26 ملزمان کو گرفتار کیا۔
مینار پاکستان واقعہ:92 افراد گرفتار، 407 شامل تفتیش



















